Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کلکٹریٹ میں پرجا دربار ہر پیر کو منعقد ہوگا

کلکٹریٹ میں پرجا دربار ہر پیر کو منعقد ہوگا

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : عوامی عرضیوں کی سماعت کے لیے کلکٹریٹ میں منعقد ہونے والا پروگرام پرجا دربار اب ہر پیر کو صبح 10 بجے سے شروع ہوگا جو تاحال صبح 11 بجے سے شروع ہوتا تھا ۔ کلکٹر یوگیتا رانا نے عوامی مسائل کے حل کے لیے سابقہ وقت کی بہ نسبت اب مزید ایک گھنٹہ کا اضافہ کرتے ہوئے صبح 10 بجے پروگرام کے آغاز کا فیصلہ کرتے ہوئے عہدیداران کو حکم دیا کہ صبح 10 بجے سے آغاز کیا جائے ۔ کلکٹر یوگیتا رانا نے عوامی عرضیوں کی سماعت کے دوران اس بات کا اعلان کیا ۔ جائنٹ کلکٹر ایم پرشانتی نے کہا کہ کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیمات سے عوام کو محروم نہ رکھا جائے بلکہ ان اسکیمات سے غریب عوام کے استفادہ کے لیے مواقع فراہم کریں اور ہر ایک دفتر میں بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔ راجیو گروہا کلپا اسکیم کے تحت جو افراد رقم جمع کئے ہیں اس رقم کی واپسی سے متعلق کہا گیا کہ اس معاملہ میں حکومت سے مشاورت کی گئی ہے احکامات آنے تک عوام انتظار کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT