Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلکٹر سرفراز احمد کا جائزہ اجلاس

کلکٹر سرفراز احمد کا جائزہ اجلاس

کریم نگر 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی ہاسٹلوں کا بہت جلد معائنہ کیا جائے گا اور بعد تنقیح تمام تر سہولتوں اور شکایتوں کے تعلق سے غور کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر جناب سرفراز احمد نے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں سماجی بہبود عہدیداروں کے سماجی بھلائی پروگراموں کی عمل آوری کے جائزہ اجلاس میں کیا۔ انھوں نے کہاکہ سماجی بہبود عہدیداروں کے دائرہ اختیار میں کتنے ہاسٹل ہیں اور کتنے طلباء و طالبات اِن ہاسٹلس میں مقیم ہیں انھیں میڈیکل کی سہولت ہے یا نہیں، اس تعلق سے معلومات حاصل کی گئیں اور مزید معلومات کے لئے متعلقہ عہدیداروں کو احکامات جاری کئے گئے۔ انھوں نے تمام عہدیداروں کو انتباہ دیا کہ بائیو میٹرک کے ذریعہ حاضری کو یقینی بنائیں اور بغیر اجازت غیر حاضر نہ رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر شیڈول طبقات ویلفیر ای ڈی یادیا، بی سی ویلفیر ای ڈی منجولا، میناریٹی ای ڈی سید احمد علی، گریجن ویلفیر ای ڈی کے انباجی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT