Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کلکٹر عادل آباد کا قبائیلی خواتین کے ساتھ طعام

کلکٹر عادل آباد کا قبائیلی خواتین کے ساتھ طعام

عادل آباد۔/14 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے قبائیلی علاقہ جات میں گونڈا اور لمباڑی طبقہ میں پائی جانے والی افراتفری کے یش نظر گونڈا طبقہ میں احساس کمتری کو دور کرنے کی غرض سے ضلع کلکٹر شریمتی دیویا دیواراجن نے قبائیلی علاقوں کا دورہ کرنے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے آج نارنور منڈل کے جمدا موضع میں شرکت کی اور یہاں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے کے علاوہ قبائیلی خواتین کے ساتھ مل بیٹھ کر طعام بھی کیا۔ علاوہ ازیں قبائیلی خواتین سے گفت و شنید کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور گونڈی زبان میں گفت و شنید کرتے ہویء قبائیلی مرد و خواتین کا دل موہ لیاجبکہ اوٹنور میںتورمل کا افتتاح کیا۔

کاغذ نگر میں احتجاجی کانگریس
کارکنوں کی گرفتاری
کاغذ نگر۔/14 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے کانگریس قائدین کو پولیس تحویل میں لئے جانے پر کانگریس قائدین نے ریاستی حکومت اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی۔ تفصیلات کے بموجب تعلقہ کے تمام منڈلوں میں محکمہ ولیس عہدیداروں کی جانب سے کانگریس قائدن کو حیدرآباد جانے سے روکتے ہوئے آج صبح 4 بجے کے قریب شام کانگریس پارٹی قائدین اور کارکنوں کو زبردستی پولیس تحویل میں لیا گیا اور خاص طور پر کاغذنگر مستقر میں کانگریس پارٹی تعلقہ قائد روی سرینواس، فیصل بن سلمان اور سابق میونسپل چیرمین شیخ دستگیر، سابق کونسلر شبیر حسین اور محمد یوسف کے علاوہ دوسروں کو پولیس نے زبردستی حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں پولیس اسٹیشن میں کانگریس پارٹی تعلقہ قائد روی سرینواس اور فیصل بن سلمان نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کانگریس قائدین کو پولیس کے ذریعہ حراست میں لیتے ہوئے خوف پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن کانگریس قائدین بھی ٹی آر ایس حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کا عزم ظاہر کیا اور ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے زبردستی پولیس حراست میں لینے کے خلاف انتباہ دیا گیا اور ٹی آر ایس اور محکمہ پولیس کے رویہ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT