کلکٹر پردیومنا کی جانب سے میڈیا سل کا معائنہ

نظام آباد:3؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر و ضلع الیکشن آفیسر مسٹر پی ایس پردیو منا نے کل شام میڈیا سیل کا معائنہ کیا اور اس موقع پر ہرروز اخبارات میں اور نیوز چینل پر نشر ہونے والی خبروں کی کی تفصیلات اور امیدواروں کے اخراجات کی تفصیلات کی رپورٹ نوڈل آفیسر کے حوالے کرنے کی خواہش کی ۔ ضلع کلکٹر نے ضلع ایس پی ترون جوشی کیساتھ م

نظام آباد:3؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر و ضلع الیکشن آفیسر مسٹر پی ایس پردیو منا نے کل شام میڈیا سیل کا معائنہ کیا اور اس موقع پر ہرروز اخبارات میں اور نیوز چینل پر نشر ہونے والی خبروں کی کی تفصیلات اور امیدواروں کے اخراجات کی تفصیلات کی رپورٹ نوڈل آفیسر کے حوالے کرنے کی خواہش کی ۔ ضلع کلکٹر نے ضلع ایس پی ترون جوشی کیساتھ میڈیا سیل کا معائنہ کیا اور تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ہر روز امیدواروں کی جانب سے اخبارات میں شائع کئے جانے والے اشتہارات اور خبروں کی تفصیلات کے بارے میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ سے تفصیلات حاصل کی ۔ بغیر اجازت نیوز چینل پر نشر کی جانے والے اشتہارات اور پیڈ نیوزکے بارے میں متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کرنے کیلئے ریٹرننگ آفیسر کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر محمد غنی، اے پی آر او رام موہن اور دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT