Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / کلگام میں انکاؤنٹر ‘ ایک سپاہی و عسکریت پسند ہلاک

کلگام میں انکاؤنٹر ‘ ایک سپاہی و عسکریت پسند ہلاک

سرینگر 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک فوجی جوان اور ایک عسکریت پسند آج جموں و کشمیر کے کلگام ضلع میں ہوئے انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے جبکہ سکیوریٹی فورسیس کی جانب سے پلواما ضلع میں انسداد تخریب کاری مہم بھی جاری ہے ۔ فوجی ذرائع نے کہا کہ کلگام کے نوبگ کنڈ میں ہوئے انکاؤنٹر میں ایک سپاہی شدید زخمی ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ زخمی سپاہی بعد ازاں اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ ذرائع نے بتایا کہ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند بھی مارا گیا ہے ۔ ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ سکیوریٹی فورسیس نے نوبگ کنڈ گاؤں میں آج صبح تلاشی مہم کا آغاز کیا تھا کیونکہ یہاں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ۔ فورسیس کی تلاشی مہم کے دوران عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا ۔ آخری اطلاعات ملنے تک یہ کارروائی جاری تھی ۔ ایک اور انکاؤنٹر پلواما ضلع میں بھی ہوا جہاں تلاشی مہم میں مصروف فوجی پارٹی پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا ۔ یہاں عسکریت پسند کی ایک پناہ گاہ کو بے نقاب کیا گیا ۔ علاقہ میں ابھی تک تلاشی مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT