Wednesday , August 15 2018
Home / ہندوستان / کلگام میں فورسیس کا آپریشن ،3جنگجو گرفتار

کلگام میں فورسیس کا آپریشن ،3جنگجو گرفتار

سری نگر16نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) منیر احمد خان نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں جاری جنگجو مخالف آپریشن کے دوران تاحال 3 جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں چھپے مزید تین جن میں ایک غیرملکی جنگجو بھی شامل ہے ، کی تلاش جاری ہے ۔ منیر خان نے جمعرات کو یہاں سینئر فوجی اور سی آر پی ایف عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ‘قاضی گنڈ کے والٹینگو میں حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے وابستہ چھ جنگجوؤں پر مشتمل گروپ کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں وکشمیر کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی)، فوج اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ میں منگل 14 نومبر کو مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران جب سیکورٹی فورسز کی نفری ایک مخصوص جگہ کی جانب پیش قدمی کررہی تھی تو وہاں موجود جنگجوؤں نے ان پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم چھڑ گیا’۔

دہشت گردوں کیخلاف فوج کی مہم جاری
دریں اثناء جموں وکشمیر کے ضلع کلگام کے جنگل میں چھپے عسکریت پسندوں کی تلاشی کے لئے سیکورٹی فورسزکی مہم آج بھی جاری ہے ۔پیر کی شام کو ایک تصادم میں یہاں ایک عسکریت پسند کو مارگرایا گیا تھا اور ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں برفیلی ہواؤں اور بارش کا پرواہ کئے بغیر سیکورٹی فورسز اس مہم کو چلا رہے ہیں۔ سمجھا جا رہا ہے کہ یہاں اب بھی کئی عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ فوج نے کل دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT