Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلیانہ لکشمی اسکیم میں دھاندلیاں

کلیانہ لکشمی اسکیم میں دھاندلیاں

نظام آباد:16؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اسکیم کلیانہ لکشمی اسکیم میں دھاندلیاں کرنے والے میں 6 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دیاگیا کہے کر ڈی ایس پی آنند کمار نے بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ایس سی، ایس ٹی، اقلیتوں کو کلیانہ لکشمی، شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ 51 ہزار روپئے فراہم کیا جارہا ہے۔ اس اسکیم کاغلط استعمال کرتے ہوئے نظام آباد منڈل کے مدک پلی کے کولاس پور، تاڑکل سے تعلق رکھنے والے افراد فرضی سرٹیفکٹ فراہم کرتے ہوئے لاکھوں روپئے کا غبن کرنے پر اے سی بی نے اس کی تحقیقات کرتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمات درجہ کرنے کیلئے پولیس سے سفارش کی تھی جس پر پولیس نے رورل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ نظام آباد منڈل کے رتنوت کرشنا، سریندر، میگاوت روی، بانت رمیش، پریم سائی، پردیپ چندرکی قبل ازیں شادی ہوئی تھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے نقلی سرٹیفکٹ فراہم کرتے ہوئے کلیانہ لکشمی اسکیم کے تحت رقم حاصل کیا ہے۔ نظام آباد منڈل میں 49 افراد کلیانہ لکشمی اسکیم کے تحت 25 لاکھ روپئے حاصل کرلیا۔ کرشنا 44 کیسوں میں 36 نقلی سرٹیفکٹ لگاتے ہوئے رقم حاصل کی۔ سریندر 11 کیسوں میں 7 نقلی سرٹیفکٹ لگاتے ہوئے رقم حاصل کیا تو میگاوات روی 5 کیسوں میں 3 سرٹیفکٹ، رمیش 5 کیسوں میں 2 سرٹیفکٹ نقلی سرٹیفکٹ لگاتے ہوئے رقم حاصل کی۔ ڈی ایس پی آنند کمار نے بتایا کہ ان کے ساتھ پریم سائی بھی شامل ہے اور یہ مدک پلی کے می سیوا سنٹر کے مالک پریم چندر کے ذریعہ نقلی سرٹیفکٹ تیار کیا تھا اور یہ تمام افراد وی آر او کی دستخط بھی فرضی طور پر حاصل کرتے ہوئے اسٹامپ تیارکیا۔ ان افراد پر 420 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے 6افراد سے 30لاکھ روپئے کے علاوہ ایک موٹر سیکل بھی برآمد کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او منی نائیک، ایس آئی ستیم بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT