Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / کلیان میں آئی ایس آئی ایس کارندہ گرفتار

کلیان میں آئی ایس آئی ایس کارندہ گرفتار

ممبئی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس میں نوجوانوں کی بھرتی کے لئے ترغیب دینے والے ایک شخص کو پڑوسی ضلع تھانے میں گرفتار کرلیا گیا۔ یہ کارروائی مہاراشٹرا اے ٹی ایس اور کیرالا پولیس کی مشترکہ ٹیم نے انجام دی ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ رضوان خان نامی شخص کل شب ضلع تھانے میں کلیان سے گرفتار کرلیا گیا۔ چونکہ کیرالا پولیس کو یہ شخص مطلوب تھا لہذا ممبئی پولیس کے پاس اس کی تفصیلات دستیاب نہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رضوان خان، آئی ایس آئی ایس میں نوجوانوں کی بھرتی کا ذمہ دار تھا جس کے خلاف کیرالا میں ایک کیس درج کیا گیا۔

 

دراندازوں کی فائرنگ میں فوجی ہلاک
سرینگر 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران ایک فوجی جاں بحق ہوگیا جسے عسکریت پسندوں نے گولی مار دی۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بعض دہشت گرد مقبوضہ کشمیر کی سرحد سے کل شب ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے کہ چوکس دستوں نے انھیں روکنے کے لئے مداخلت کی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی شدید زخمی ہوگیا اور ہاسپٹل میں جانبر ہوسکا۔ انھوں نے تبایا کہ انکاؤنٹر کے بعد اس علاقہ میں تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT