Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلیان کرشنن این ایف سی کے نئے چیف ایگزیکٹیو

کلیان کرشنن این ایف سی کے نئے چیف ایگزیکٹیو

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : جی کلیان کرشنن سائنٹسٹ نے بحیثیت چیف ایگزیکٹیو نیوکلیر فیول کامپلکس ( این ایف سی ) عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ۔ انہوں نے ڈاکٹر این سائی بابا کی جگہ لی ۔ کلیان کرشنن این ایف سی بورڈ کے صدر نشین کے عہدہ پر بھی برقرار رہیں گے ۔ کلیان کرشنن ہیوی واٹر پلانٹس کے اریگیشن کمیشننگ اور آپریشن کا وسیع تر تجربہ رکھتے ہیں ۔ نئے چیف ایگزیکٹیو کے عہدہ کا جائزہ لینے سے قبل کرشنن بحیثیت ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو ( فیولس اینڈ زیڈس ) خدمات انجام دے رہے تھے ۔ انہوں نے فیول پیداواری صلاحیتوں میں نمایاں خدمات انجام دیے ہیں۔ سال 1980 بھابھا اٹامک ریسرچ سنٹر ( بی اے آر سی ) سے وابستہ ہوئے ۔ کلیان کرشنن کوٹہ راجستھان ہیوی واٹر پلانٹ میں مختلف خدمات پر مامور رہے ۔ کرشنن انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرس کے رکن بھی ہیں ۔ زیرکو نیم کامپلکس کے قیام کے سلسلہ میں ڈی اے ای ایکسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔۔

 

پی وی این آر ایکسپریس وے پر تحدیدات
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : پی وی نرسمہا راؤ ایکسپریس وے پر خوبصورت بنانے کے کاموں کی انجام دہی کے پیش نظر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے 9 جون اور 10 جون کو 11 بجے رات سے 5 بجے صبح تک ایکسپریس وے سے گذرنے پر تحدیدات عائد کی ہیں ۔ موٹر سواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ان دو تاریخوں پر 11 بجے رات سے 5 بجے صبح تک متبادل راہ اختیار کریں ۔۔
بی ایس این ایل کی ٹیلی فون عدالت
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : بی ایس این ایل اس کے صارفین کی شکایات کی یکسوئی کے لیے ٹیلی فون عدالت کا انعقاد عمل میں لارہا ہے ۔ بتایا گیا کہ ٹیلی فون کے متعلق شکایات جو کہ 31-5-16 سے قبل بی ایس این ایل میں درج کی گئی ہو قابل قبول ہوں گی جب کہ صارفین 14-6-16 تک اپنی شکایات جنرل منیجر حیدرآباد ٹیلی کام ڈسٹرکٹ بی ایس این ایل بھون آدرش نگر حیدرآباد 63 ۔ پر روانہ کرسکتے ہیں ۔ لفافہ پر جعلی حروف میں HTD Telephone Adalat June 2016 تحریر کیا جائے ۔شکایات کی یکسوئی کی تاریخ سے شکایت گذار کو مطلع کیا جائے گا ۔ صارفین اپنے لفافہ پر اپنا مکمل پتہ فون نمبرات تحریر کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT