Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / کلیدی ملزم دہلی میں بحیثیت چوکیدار ملازم

کلیدی ملزم دہلی میں بحیثیت چوکیدار ملازم

فریدہ آباد ( ہریانہ ) ۔9جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) متھرا جانے والی ٹرین پر زدوکوب کے ذریعہ جنید خان کو ہلاک کردینے کے مقدمہ کا کلیدی ملزم دہلی میں بحیثیت چوکیدار ملازم تھا ‘ اُس نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے ایک نوجوان کو متھرا جانے والی ٹرین میں چاقو زنی کے ذریعہ ہلاک کیا تھا ۔ مہاراشٹرا کے ضلع بھولے سے کل اُسے گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ واقعہ 22جون کو پیش آیا تھا ۔ 17سالہ جنید کو چاقو زنی سے ملک گیر سطح پر برہمی پائی گئی تھی ۔ 38سالہ کلیدی ملزم ہریانہ کے ضلع پالوال کا متوطن تھا اور دہلی کی ایک خانگی کمپنی میں چوکیدار تھا ۔ ملزم کے بھائی کے بموجب اس نے جنید کو بیف کھانے والا کہتے ہوئے ہلاک کردیا تھا ۔ کلیدی ملزم سے تفتیش کے دوران وہ حقیقت منظرعام پر آئی ۔ کلیدی ملزم نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے جنید اور اس کے بھائیوں پر چاقو کے ذریعہ حملہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT