Friday , September 21 2018
Home / عرب دنیا / کلید بردار خانہ کعبہ شیخ عبدالقادر الشیبی کا انتقال

کلید بردار خانہ کعبہ شیخ عبدالقادر الشیبی کا انتقال

مکہ مکرمہ۔ 23 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام)خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبدالقادر الشیبی74 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے جبکہ شیخ صالح زین العابدین الشیبی کو خانہ کعبہ کا کلیدبردار مقرر کردیا گیا ہے۔ خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبدالقادر الشیبی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے نیشنل گارڈ ہاسپٹل مکہ مکرمہ م

مکہ مکرمہ۔ 23 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام)خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبدالقادر الشیبی74 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے جبکہ شیخ صالح زین العابدین الشیبی کو خانہ کعبہ کا کلیدبردار مقرر کردیا گیا ہے۔ خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبدالقادر الشیبی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے نیشنل گارڈ ہاسپٹل مکہ مکرمہ میں زیر علاج تھے۔شیخ عبدالقادر الشیبی جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ شیخ عبدالقادر الشیبی کے 17 بچے ہیں، جن میں 12بیٹیاں اور5 بیٹے شامل ہیں۔ شیخ عبدالقادر الشیبی کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں نماز عصر کے بعد ادا کی گئی اور ان کی تدفین جنت المالہ میں ہو رہی ہے۔ شیخ عبدالقادرالشیبی کے انتقال کے بعدشیخ صالح زین العابدین الشیبی کو خانہ کعبہ کا کلید بردار مقرر کردیا گیا ہے۔ اسلام سے قبل ہی خانہ کعبہ کی چابی رکھنے کا شرف الشیبی خاندان کے پاس ہے جسے حضور صلعم نے برقرار رکھا تھا اور تب سے خانہ کعبہ کی چابی الشیبی گھرانے کے پاس چلے آرہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT