Wednesday , December 19 2018

کلین انڈیا کے تحت کچرے کی ری سیکلنگ پروگرام

حیدرآباد 21 جنوری (پی ٹی آئی) شہر حیدرآباد میں محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقہ سے کچرے کو اکٹھا کرنے اور اس کی الیکٹرانک اور الیکٹریکل گڈس کی ری سیکلنگس پر عمل آوری کے لئے گائیڈ فاؤنڈیشن برائے ڈیولپمنٹ کے ساتھ تعاون کرنے کلین ای انڈیا کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کلین ای انڈیا کو انٹرنیشنل فینانس کارپوریشن کی جانب سے اپریل 2013 ء میں مشترک

حیدرآباد 21 جنوری (پی ٹی آئی) شہر حیدرآباد میں محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقہ سے کچرے کو اکٹھا کرنے اور اس کی الیکٹرانک اور الیکٹریکل گڈس کی ری سیکلنگس پر عمل آوری کے لئے گائیڈ فاؤنڈیشن برائے ڈیولپمنٹ کے ساتھ تعاون کرنے کلین ای انڈیا کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کلین ای انڈیا کو انٹرنیشنل فینانس کارپوریشن کی جانب سے اپریل 2013 ء میں مشترکہ طور پر شروع کیا گیا تھا۔ یہ ادارہ ورلڈ بینک گروپ اور آئیرو کا ایک رکن ہے جو فاضل اشیاء کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے کام کرتا ہے۔ کچرے کو اجتماعی اور ذمہ دارانہ طور پر اکٹھا کرکے اس کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لئے ایک نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔ دیگر 3 شہروں جیسے احمدآباد، ممبئی اور نئی دہلی میں بھی اس پروگرام کو شروع کیا گیا ہے۔ ویپرو، سیمسنگ، ولٹاس، ایسر، ویڈیوکان اور ہائیپر کے بشمول سرکردہ الیکٹرانکس کمپنیوں کی جانب سے بھی اس پروگرام کی حمایت کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT