Wednesday , January 23 2019

کلیولینڈ قتل سانحہ کے بعد فیس بک مکمل جائزے میں مصروف

سان فرانسسکو۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کے اوہائیو صوبے کے کلیولینڈ میں ایک شخص کے قتل کا لائیو ویڈیو اپ لوڈ کئے جانے کے بعد دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘فیس بک’ اپنی ویب سائٹ پر ڈالی جانے والی پرتشدد اور دیگر قابل اعتراض مواد سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے سخت اقدامات کا شدید اورسنجیدگی سے جائزہ لینے میں مصروف ہے ۔فیس بک کے گلوبل آپریشن اور میڈیا پارٹنر شپ کے نائب صدر جسٹن اوسوسکي نے کہا کہ ان کی ٹیم اقدامات کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT