Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / کل ‘انتخابی اعلامیہ کی اجرائی نامزدگیوں کا آغاز

کل ‘انتخابی اعلامیہ کی اجرائی نامزدگیوں کا آغاز

حیدرآباد 10 نومبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی اعلامیہ 12 نومبر کو جاری کیا جائیگا اور اسی دن سے پرچہ جات نامزدگیوں کا ادخال شروع ہوجائیگا ۔ پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 نومبر ہے اور نامزدگیوں سے 22 نومبر تک دستبرداری اختیار کی جاسکتی ہے ۔7 ڈسمبر کو ریاست بھر میں رائے دہی مقرر ہے ۔ جبکہ نتائج کا اعلان 11 ڈسمبر کو کیا جائیگا ۔ علاوہ ازیں کمشنر پولیس انجنی کمار نے پرچہ جات نامزدگیوں کے ادخال کے پیش نظر شہر میں نظم و ضبط اور امن کی برقراری کیلئے پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر 12 تا 22 نومبر پابندی عائد کردی ہے ۔ کمشنر پولیس نے انتباہ دیا ہے کہ امتناعی احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT