Wednesday , December 12 2018

کل کانگریس کی مجلس عاملہ کا اجلاس، پارٹی کو چست اور درست بنانے پر غور

نئی دہلی۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریس کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس منگل کے دن منعقد کیا جائے گا جس میں پارٹی میں نئی جان ڈالنے کے منصوبہ پر غور کیا جائے گا، کیونکہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کو بُری طرح ناکامی ہوئی ہے۔ امکان ہے کہ پارٹی اس اجلاس میں ایک لائحہ عمل پیش کرے گی جس میں متنازعہ حصولِ اراضی آرڈیننس کے بارے می

نئی دہلی۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریس کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس منگل کے دن منعقد کیا جائے گا جس میں پارٹی میں نئی جان ڈالنے کے منصوبہ پر غور کیا جائے گا، کیونکہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کو بُری طرح ناکامی ہوئی ہے۔ امکان ہے کہ پارٹی اس اجلاس میں ایک لائحہ عمل پیش کرے گی جس میں متنازعہ حصولِ اراضی آرڈیننس کے بارے میں نریندر مودی حکومت کے خلاف صف آرائی پر غور کیا جائے گا۔ صدر پارٹی سونیا گاندھی کی زیر صدارت مقرر اس اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال پر بھی غور کیا جائے گا۔ کانگریس حصولِ اراضی مسئلہ پر کاشت کاروں سے ربط پیدا کرنے پر بھی سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ عملی اعتبار سے کانگریس کے اعلیٰ ترین ادارہ کا دوسرا اجلاس جو لوک سبھا انتخابات کے بعد منعقد ہورہا ہے، انتہائی اہم ہوگا۔ نوجوان بی جے پی کے لئے سب سے زیادہ تعداد میں رائے دہندے ثابت ہوئے۔ چنانچہ پارٹی نے پردیش کانگریس کے صدور کو ہدایت دی ہے کہ نوجوانوں کی اُمنگوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، اوسط طبقہ پر خصوصی توجہ دی جائے جو مذہب اور ذات پات کی حدود سے بالاتر ہوکر ترقی کی تائید کرتا ہے۔ پردیش کانگریس اور یوتھ کانگریس میں بہتر تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدور نے صدر اور نائب صدر کانگریس سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو پہلے ہی مکتوبات روانہ کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT