Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / کل ہندوستانی اور لنکا کے ماہی گیروں کی رہائی کی تکمیل

کل ہندوستانی اور لنکا کے ماہی گیروں کی رہائی کی تکمیل

کولمبو۔8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور سری لنکا کے 163 ماہی گیروں کی جو دونوں ممالک میں قید ہیں کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر ان ممالک کی آبی حدود کی خلاف ورزی کی تھی امکان ہے کہ کل رہا کردیئے جائیں گے کیونکہ رسمی کارروائیاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ وزیرسمکیات مہندا امرویرا نے آج کہا کہ سری لنکا کے 37 ماہی گیروںکی ہندوستانی جیل سے 126 ہندوستانی ماہی گیروں کی لنکا کی جیل سے رہائی عمل میں آئے گی ۔ ان ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پررہا کیا جارہا ہے ‘تاہم سری لنکا کے بموجب ہندوستانی ماہی گیروں کی کشتیاں اور آلات ان کے حوالے نہیں کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT