Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ کا عالمی جشن خسرو، آج آغاز

کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ کا عالمی جشن خسرو، آج آغاز

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اقطاع عالم کو حضرت خواجہ ابوالحسن یمین الدین امیر خسروؒ کے عرفانی کلام ، شاعری ، موسیقی اور ان کی قومی یکجہتی کی مثالی خدمات سے روشناس کروانے کے مقصد سے کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ کے زیر اہتمام اور بہ تعاون حکومت تلنگانہ ، شعبہ زبان ، ثقافت اور سیاحت و تلنگانہ فنون اور ثقافتی کونسل تیسرا سہ روزہ سالانہ عالمی جشن خسرو کا 12 تا 14 دسمبر اہتمام کیا جارہا ہے ۔ 12 دسمبر کو 6-30 بجے شام ’ بہار خسرو ‘ مرکزی سبزہ زار ، باغ عامہ نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ اس موقع پر صوفی گلوکار پنڈت دھنجئے کول حضرت امیر خسروؒ کے کلام کو اپنے مخصوص انداز میں پیش کریں گے ۔ وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی جناب کے ٹی راما راؤ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ وزیر سیاحت جناب اجمیرا چندو لال ، جناب کے وی راما چاری ، آئی اے ایس ( ریٹائرڈ ) مشیر حکومت تلنگانہ ، جناب اے کے خاں آئی پی ایس ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو ، محترمہ ارونا ایم بہوگنا آئی پی ایس ، ڈائرکٹر نیشنل پولیس اکیڈیمی مہمانان اعزازی ہوں گے ۔ جناب کے پردیپ چندرا ، آئی اے ایس ، اسپیشل چیف سکریٹری ، فینانس ، حکومت تلنگانہ ، جناب سی پارتھا سارتھی ، آئی اے ایس ، پرنسپل سکریٹری اگریکلچر ، محترمہ سواتی لکرا ، آئی پی ایس ، ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ، جناب راہول بوجا آئی اے ایس ، ڈسٹرکٹ کلکٹر آف حیدرآباد بحیثیت خصوصی مدعوئین شرکت کریں گے ۔ اتوار 13 دسمبر کو 6-30 بجے شام ’ رنگ خسرو ‘ چومحلہ پیالیس ، خلوت میں منعقد ہوگا ۔ جس میں استاد بڑے غلام علی کے پوتے استاد مظہر علی خاں اور استاد جواد علی خان اپنے مخصوص و منفرد انداز میں حضرت امیر خسروؒ کو ان کلام کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ نائب وزیر اعلیٰ تلنگانہ جناب محمد محمود مہمان خصوصی ہوں گے ۔ آردا الوطاس قونصل جنرل ترکی ، جناب بی وی پاپا راؤ آئی اے ایس مشیر حکومت تلنگانہ ، جناب انوراگ شرما آئی پی ایس ، ڈی جی پی ، تلنگانہ ، جناب اسمعیل علی خاں صدر نشین ٹی ایس ای آر سی ، مہمانان اعزازی ہوں گے ۔ جناب جیش رنجن آئی اے ایس ، پرنسپل سکریٹری آئی ٹی ، جناب بی وینکٹیشم آئی اے ایس ، سکریٹری سیاحت و ثقافت ، جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس ، سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود ، تلنگانہ ، جناب نوین متل آئی اے ایس بحیثیت خصوصی مدعوئین شرکت کریں گے ۔ پیر 14 دسمبر کو بارگاہ حضرت شیخ جی حالیؒ ابوالعلائی ، اردو شریف ، عقب پتھر گٹی میں 7-30 بجے شام ’ محفل خسرو ‘ پر تقریب کا اختتام ہوگا ۔ داخلہ بذریعہ فری پاس ہوگا ۔ پاس ویب سائٹ jashanekhusrau.com اور بارگاہ حضرت شیخ جی حالیؒ ابوالعلائی ، اردو شریف پر دستیاب ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9030095569 ۔ 7416137372 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT