Thursday , October 18 2018
Home / سیاسیات / کمارا سوامی کرناٹک کے نئے چیف منسٹر : سدارامیا

کمارا سوامی کرناٹک کے نئے چیف منسٹر : سدارامیا

بنگلورو ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایچ ڈی کمارا سوامی جے ڈی ایس زیرقیادت حکومت کے جس کی تائید کانگریس کرے گی، کرناٹک کے نئے چیف منسٹر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج دونوں پارٹیوں کا اقتدار کے سلسلہ میں معاہدہ کیلئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کمارا سوامی نے بھی ان اطلاعات کی تردید کردی کہ چند ارکان اسمبلی جو ان کی پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں، تشکیل حکومت کیلئے دونوں پارٹیوں کے اتحاد پر ناراض ہیں۔ انہوں نے ایک ہوٹل میں دونوں پارٹیوںکا اجلاس منعقد کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے فیصلہ کیا ہیکہ کمارا سوامی آئندہ چیف منسٹر ہوں گے۔ دونوں پارٹیوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 117 ہوتی ہے۔ کمارا سوامی نے کہاکہ انتخابات کے دوران کئی تنقیدیں ہوا کرتی ہیں۔ وہ صدرکانگریس کی جانب سے جے ڈی ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دینے پر اپنا ردعمل ظاہر کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT