Saturday , November 17 2018
Home / ہندوستان / کمار وشواس راجستھان کی ذمہ داری سے فارغ

کمار وشواس راجستھان کی ذمہ داری سے فارغ

نئی دہلی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی (آپ) کے پہلے سے ہی الگ تھلگ کئے گئے پارٹی کے اہم لیڈر کمار وشواس کو پارٹی نے راجستھان کے انچارج کے عہدہ سے برخاست کر اب یہ ذمہ داری اشوک باجپئی کے سپرد کی ہے ۔ راجیہ سبھا سے ممبر پارلیمنٹ نہیں بنائے جانے پر پارٹی کے خلاف بغاوت پر آمادہ وشواس کو آج راجستھان کے انچارج کے عہدہ سے ہٹانے کا اعلان آشوتوش نے صحافیوں کے ساتھ منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔ مسٹر وشواس اب صرف پارٹی کی سیاسی معاملے کی کمیٹی (پی اے سی )کے ممبر رہ گئے ہیں ۔ راجیہ سبھا کے ایم پی نہیں بنائے جانے کے بعدمسٹر وشواس نے تلخ انداز میں پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی کے خلاف اشارے اشارے میں سخت تنقید کی تھی۔ آشو توش کمار نے کمار وشواس کے راجستھان کے انچارج کے عہدہ سے ہٹائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس وقت کی کمی رہتی ہے اور اسی وجہ سے انھیں اس ذمہ داری سے آزاد کر دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT