Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / کمار وشواس کو سمن پر حکم التواء سے انکار

کمار وشواس کو سمن پر حکم التواء سے انکار

نئی دہلی 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائی کورٹ نے دہلی وومنس کمیشن کی جانب سے عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس کے خلاف جاری کردہ سمن پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ وشواس کے خلاف پارٹی والینٹر نے شکایت درج کروائی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ کمار وشواس ان افواہوں پر تردید کریں کہ دونوں کے درمیان نا جائز تعلقات ہیں۔ جسٹس راجیو س

نئی دہلی 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائی کورٹ نے دہلی وومنس کمیشن کی جانب سے عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس کے خلاف جاری کردہ سمن پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ وشواس کے خلاف پارٹی والینٹر نے شکایت درج کروائی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ کمار وشواس ان افواہوں پر تردید کریں کہ دونوں کے درمیان نا جائز تعلقات ہیں۔ جسٹس راجیو سکدھیر نے تاہم دہلی وومنس کمیشن کی صدر نشین برکھا سنگھ اور عام آدمی پارٹی کی خاتون کارکن کو نوٹس جاری کی۔ کمار وشواس عدالت سے استدعا کی تھی کہ اُن کے خلاف جاری سمن پر حکم التواء جاری کردیا جائے ۔ کمار وشواس نے عدالت میں جو درخواست دائر کی تھی اس میں حکومت دہلی کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔ جج نے تاہم کمار وشواس کے وکیل سومناتھ بھارتی کو ہدایت دی کہ وہ فریقین کے ناموں کی فہرست میں تبدیلی کریں۔ دہلی حکومت کے وکیل رمن دُگل نے کہا کہ حکومت کو کسی شخصی معاملے میں فریق بنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس موقع پر عدالت نے دہلی حکومت کو فریق کی حیثیت سے شامل نہیںکیا ۔ عدالت نے واضح کیا کہ اب حکومت دہلی کو اس معاملے میں کسی طرح کا جواب یا وضاحت داخل کرنے کی ضرورت نہیںہے ۔ عدالت نے کمار وشواس کی اس اپیل کو بھی مسترد کردیا کہ اُن کے خلاف جاری سمن پر حکم التواء جاری کیا جائے ۔ جج نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔ عدالت نے اس معاملے کی آئندہ سماعت یکم جولائی کو مقرر کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT