Tuesday , December 18 2018

کمار پروریسلنگ کے 4 مقابلوں سے باہر

نئی دہلی۔21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک میں دو میڈلس جیتنے والے سشیل کمار کو پرو ریسلنگ لیگ میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کی ان کے شائقین کی حسرت اس مرتبہ ادھوری رہ گئی۔ سشیل نے گھٹنے کے زخم کے سبب لیگ میںحصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سشیل لیگ کے پہلے دو سیزنس میں کھیل نہیں پائے تھے اور اس مرتبہ انہیں لیگ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنا تھا۔ کشتی شائقین لیگ میں سشیل اور ان کے دیرینہ حریف بن کر ابھر ے پروین رانا کے مابین سری فورٹ کمپلکس میں ہونے والے مقابلے کی لیگ شروع ہونے کے پہلے سے ہی منتظر تھے لیکن سشیل زخم کی وجہ سے اپنی ٹیم دلی سلطانس کے پہلے چار مقابلوں میں شرکت نہیں کرپائیں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT