Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / کمانڈرس کانفرنس کا سربراہ فضائیہ کے ہاتھوںافتتاح

کمانڈرس کانفرنس کا سربراہ فضائیہ کے ہاتھوںافتتاح

ناگپور۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سربراہ فضائیہ مارشل اروپ رانا دو روزہ سالانہ دیکھ بھال کے کمانڈرس کی کانفرنس کا کل افتتاح کریں گے اور مختلف منصوبوں اور پراجکٹس کی ترقی کا جائزہ لیں گے ۔ یہ کانفرنس ہیڈ کوارٹرس پر منعقد کی جائے گی ۔ وزارت دفاع کے افسر روابط عامہ رنگ کمانڈر سمیر دنگاکھیڑکر نے اس کا انکشاف کیا ۔ ایئرمارشل جگجیت سنگھ ‘ ایئرآفیسر کمانڈنگ انچیف مینٹیننس کمانڈ نے سربراہ فضائیہ کو کانفرنس کے افتتاح کی دعوت دی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ نمایاں کارکردگی کے مظاہرہ پر ٹرافیاں بھی عطا کی جائیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT