Monday , November 19 2018
Home / تفریح / ’’کمانڈو 3‘‘ میں ادا شرما باکسر کے رول میں

’’کمانڈو 3‘‘ میں ادا شرما باکسر کے رول میں

اداکارہ ادا شرما پچھلے کچھ عرصہ سے فلموں سے زیادہ اپنے انسٹاگرام پر فوٹوز میں نظر آرہی ہیں۔ خاص کر اس وقت ادا شرما سوشل میڈیا میں چل رہے کئی چیلنج کو پورا کرنے میں لگی ہیں۔ اور ان سے متعلق ہر فوٹو میں ادا شرما اپنی خوبصورتی کے جلوے بھی خوب بکھیر رہی ہیں۔ حال ہی میں اداشرما نے سوشل میڈیا میں اپنی ایک فوٹو کو شیر کیا ۔ اس فوٹو کو دیکھ کر کوئی بھی یہی سوچے گا کہ اب باکسر کے روپ میں ادا شرما کیا کرنے جارہی ہیں۔ اس تصویر میں باکسنگ کے ساتھ ساتھ ادا شرما اپنی گلیمرس ادا ئیں بھی دکھا رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ ادا شرما نے ایک ٹیگ لین لکھی کمانڈو کے لئے کافی خوش ہوں ۔ آپ سب تیار رہیں شاید اب آپ کو یہ پتہ چل گیا ہوگا کہ اس تصویر کے ذریعہ شرما اپنی اگلی فلم کمانڈو 3 کے لئے باکسنگ سیکھ رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT