Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / کمان شیخ فیض عاشور خانہ کے ملگیات مہر بند

کمان شیخ فیض عاشور خانہ کے ملگیات مہر بند

حیدرآباد ۔ 19۔ ستمبر (سیاست نیوز) وقف بورڈ کے حکام نے کمان شیخ فیض یاقوت پورہ کے قدیم عاشور خانہ میں تجارتی سرگرمیوں کی شکایت ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملگیات کو مہربند کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ قدیم عاشور خانہ سے متصل اراضی پر ملگیات تعمیر کرتے ہوئے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا تھا ۔ مقامی افراد نے اس سلسلہ میں وقف بورڈ میں شکایت درج کی جس پر متعلقہ انسپکٹر آڈیٹر وقف نے معائنہ کیا۔ انہوں نے اعلیٰ عہدیداروں کو رپورٹ پیش کی کہ غیر مجاز طریقہ سے تجارتی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے ملگیات کو مہربند کردیا ہے۔ وقف بورڈ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کسی بھی اوقافی اراضی پر تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور یہاں غیر مجاز انداز میں ملگیات تعمیر کی گئی تھی۔

 

TOPPOPULARRECENT