Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / کماوں ۔ گڑھوال میں طاقتور زلزلہ نا ممکن نہیں

کماوں ۔ گڑھوال میں طاقتور زلزلہ نا ممکن نہیں

نئی دہلی 23 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ تقریبا 200 سال کے دوران ہمالیائی علاقہ کا 50 فیصد خطہ زلزلوں کی وجہ سے تباہ ہوا ہے جس میں گڑھوال ۔ کماوں کی پٹی ( اتر کھنڈ ) بھی شامل ہے اور اس علاقہ میںکسی طاقتور زلزلہ کا امکان مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔ ایک پارلیمانی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ پارلیمانی کمیٹی برائے سائینس و ٹکنالوجی ‘ ماحولیات و جنگلات کے مختلف سوالات کے جواب میں سکریٹری وزارت علم الارض شیلیش نائک نے بتایا کہ اترکھنڈ میں قبل از وقت زلزلہ سے خبردار کرنے والے نظام کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ قبل از وقت اطلاع کا نظام چند سکنڈ سے ایک منٹ سے کچھ وقت قبل تک اطلاع دے سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT