Wednesday , August 15 2018
Home / شہر کی خبریں / کمبائینڈ ہائر سکنڈری لیول امتحان اقلیتوں کے لیے مفت کوچنگ

کمبائینڈ ہائر سکنڈری لیول امتحان اقلیتوں کے لیے مفت کوچنگ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹیڈی سرکل ، گن فاونڈری حیدرآباد نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ اسٹاف سلیکشن کمیشن کی جانب سے جونیر اسسٹنٹس اور ڈیٹا انٹری آپریٹرس کے 3257 پوسٹس پر رکروٹمنٹ کرنے کے لیے کمبائینڈ ہائر سکنڈری لیول (10+2) امتحانات 2017 کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لیے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹیڈی سرکل کے ذریعہ ریاست تلنگانہ کے اقلیتی امیدواروں کے لیے مفت کوچنگ فراہم کی جارہی ہے جس کے لیے اہل امیدواروں سے یکم دسمبر سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں اور درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہے ۔ کلاسیس کا آغاز 28 دسمبر سے تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹیڈی سرکل ، تھرڈ فلور جامعہ نظامیہ کامپلکس ، روبرو ایس بی آئی گن فاونڈری حیدرآبادپر ہوگا ۔ اس کے لیے انٹر میڈیٹ (10+2) کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ جنہیں درخواست فارم کے ساتھ ایس ایس سی سرٹیفیکٹ کی کاپی ، انٹر میڈیٹ سرٹیفیکٹ کی کاپی ، آدھار کارڈ کاپی اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوز داخل کرنا ہوگا ۔ یہ پوسٹس کی ابتدائی تنخواہ 40,000 روپئے سے زائد ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 040-23236113 ۔ 9948835280 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT