Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کمبلے انڈین ٹیم کو سخت بنائیں گے تنڈولکر کا تاثر

کمبلے انڈین ٹیم کو سخت بنائیں گے تنڈولکر کا تاثر

ممبئی ، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین بیٹنگ لجنڈ سچن تنڈولکر نے کہا ہے کہ اگر بیاٹ اور گیند کے درمیان بڑھتے عدم توازن کو ختم کرنا ہو تو بولروں کیلئے سازگار زیادہ کرکٹ پچس درکار ہیں۔ تنڈولکر اس پیانل کا حصہ ہیں جس نے انڈیا کوچ کی ذمہ داری کیلئے انیل کمبلے کی سفارش کی اور انھیں توقع ہے کہ سابق لیگ اسپنر کے وسیع تجربے سے ٹیم کو فائدہ پہنچے گا۔ تنڈولکر نے کہا کہ وہ لگ بھگ 20 سال کھیلے، لہٰذا وہ بہت کچھ تجربہ بانٹ سکتے ہیں۔ تنڈولکر کا ماننا ہے کہ کمبلے کی کوچنگ میں انڈین ٹیم میں سختی آئے گی۔ کمبلے کھلاڑیوں کو مشکل حالات سے نمٹنا بھی سکھا سکتے ہیں۔ انھوں نے 2002ء انٹیگا ٹسٹ میں زخمی جبڑے پر بینڈیج رکھتے ہوئے بولنگ کی تھی۔ اُن کا کریئر اس طرح کی جدت سے پُر رہا۔

TOPPOPULARRECENT