Wednesday , December 12 2018

کمبلے کو سال کے بہترین کوچ کا ایوارڈ

بنگلور۔19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی سابق کوچ انیل کمبلے کو اسپورٹس رائٹرز اسوسی ایشن آف بنگال کی جانب سے سالانہ ایوارڈز تقریب میں کو چ آف دی ایئر کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ تقریب میں انہوں نے سابق نیشنل ہاکی کوچ ہریندر سنگھ سے اپنا ایوارڈ وصول کیا۔ا س موقع پر انیل کمبلے نے کہا کہ وہ ایوارڈ کیلئے منتظمین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کرناٹک میں صلاحتوں کی ستائش کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

محمد فرح کو سال کے بہترین شخصیت کا ایوارڈ
لندن۔19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح سال کے بہترین پرسنالٹی ایتھلیٹ جبکہ سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اوورسیز اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔ اسپورٹس میلے میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح کو سال کا بہترین پرسنالٹی ایتھلیٹ قرار دیا گیا ،تقریب میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اپنی اہلیہ فریال کے ساتھ شرکت توجہ کا مرکز بنی رہی۔اس موقع پر تمام کھیلوں کے نامور کھلاڑی بھی موجود تھے ،ایوارڈ جیتنے کے بعد محمد فرح نے اپنی بیٹی ریحانا کیساتھ خوب جشن منایا اور کہا کہ سبکدوشی کے بعدبھی ایوارڈ ملنا حیران کن ہے۔

TOPPOPULARRECENT