Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / کمبوڈیا میں سات برس بعد ریل سروس کی بحالی

کمبوڈیا میں سات برس بعد ریل سروس کی بحالی

سہانوک ول ۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا میں سات برس بعد پہلی مسافر ٹرین کو بحال کردیا گیا ہے۔ اِس ٹرین کے مسافروں میں وزیراعظم ہْون سین اپنے چند سینیئر وزراء کے ساتھ شامل تھے۔ ٹرین دارالحکومت نوم پنہ سے خلیج تھائی لینڈ کے سیاحتی مرکز سہانوک ول تک گئی۔ کمبوڈیا کی رائل ریلوے کے چیف ایگزیکٹو جان گوئری کے مطابق ریل سروس کی بحالی پر 160 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ 2002 ء میں کمبوڈیا کے جنوبی علاقے میں ریل ٹریک کی زبوں حالی کے بعد ٹرین سروس کو معطل کر دیا گیا تھا۔ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام ایشین ترقیاتی بینک اور آسٹریلیائی حکومت کی مدد سے مکمل کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT