Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / کمبھ میلہ میں تصادم ۔ 6 سادھو زخمی فائرنگ اور ترشول سے حملہ کا الزام

کمبھ میلہ میں تصادم ۔ 6 سادھو زخمی فائرنگ اور ترشول سے حملہ کا الزام

اجین ( مدھیہ پردیش )۔ 12 ۔ مئی : (سیاست ڈاٹ کام ) : اجین میں جاریہ سمستھا کمبھ کے دوران اکھاڑہ کے مختلف عہدوں کے لیے انتخابات کے مسئلہ پر باہمی تصادم میں آج 6 سادھو زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں 2 سادھوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ بعض یاتریوں نے بتایا کہ تصادم کے دوران فائرنگ کی آواز بھی سنائی دئی جو کہ دہوان اکھاڑہ میں پیش آیا ۔ تاہم پولیس نے آتشی اسلحہ کے استعمال کی تصدیق نہیں کی اور کہا کہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہے ۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کھتری نے بتایا کہ 4 زخمی سادھوؤں کو ضلع ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ۔ جب کہ دیگر 2 سادھو ، ترشول کے حملہ میں زخمی ہوگئے ہیں ۔ اکھاڑہ میں علاج کیا جارہا ہے ۔ اس واقعہ میں 2 سادھوؤں کو گرفتار کرلیا گیا اور ایک کیس درج کر کے تحقیقات کی جاری ہے ۔ باور کیا جاتا ہے کہ یہ تصادم اکھاڑہ میں مختلف عہدوں کے انتخاب کے لیے پیش آیا ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT