Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / کمبھ میلے میں خاتون سادھو کا قبر میں بیٹھ کر احتجاج

کمبھ میلے میں خاتون سادھو کا قبر میں بیٹھ کر احتجاج

بھوپال۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں جاری کمبھ میلے میں ایک خاتون سادھو یا مذہبی رہنما نے قبر کے اندر بیٹھ کر مظاہرہ کیا ہے۔ان کا یہ احتجاج اس بات پر تھا کہ انھیں ان کے گروہ کے ساتھ مقدس پانی میں ڈبکی لگانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کے گروہ میں تمام ارکان خواتین ہیں۔پری اکھاڑے کی بانی تریکال بھونتا دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع کے دوران مقدس پانی میں ڈبکی لگانا چاہتی تھیں۔منگل کو اپنے احتجاج میں تریکال بھونتا ایک قبر نما گڑھے میں بیٹھ گئی اور یہ قبر ان کی ساتھ دیگر خواتین سادھوؤں نے کھودی تھی اور ان کے وہاں بیٹھنے کے بعد انھوں نے تریکال بھونتا پر پھول کی پتیاں اور مٹی پھینکنا شروع کیا۔انڈیا میں وسیع طور پر 13 اکھاڑوں کو مقبولیت حاصل ہے اور یہ سارے کے سارے مردوں کے زیر انتظام ہیں اور ان میں سے بہت سے اکھاڑے تمام خواتین یا پری اکھاڑے کے خلاف ہیں۔ہندوؤں کے مذہبی مقامات پر مردوں اور خواتین میں مساوات متنازع معاملہ ہے۔یہ معاملہ اس وقت ختم ہوا جب پولیس نے اور مقامی اہلکاروں نے انھیں وہاں سے ہٹایا۔تریکال بھونتا نے 2000 ء میں اپنے اکھاڑے کی بنیاد ڈالی تھی جس میں دنیا کو ترک کردینے والی اور گھومنے والی خواتین سادھو شامل ہوئیں اور انھیں ترک دنیا کے سب عقیدت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ پہلا تمام خواتین پر مبنی سادھوؤں کا گروہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT