Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کمرشیل ٹیکسیس کے سرحدی چیک پوسٹ یکم جولائی سے برخواست

کمرشیل ٹیکسیس کے سرحدی چیک پوسٹ یکم جولائی سے برخواست

حیدرآباد۔/28جون، ( سیاست نیوز) کمشنر محکمہ کمرشیل ٹیکسیس ریاست تلنگانہ مسٹر انیل کمار نے کہا کہ جی ایس ٹی عمل آوری کے پیش نظر ریاست تلنگانہ کے سرحدات پر پائے جانے والے تمام چیک پوسٹس ( محکمہ کمرشیل ٹیکسیس ) کو برخواست کردیا جائے گا اور ان چیک پوسٹس کی برخواستگی کا ملازمین محکمہ کمرشیل ٹیکسیس پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوگا۔ مسٹر انیل کمار نے ان سے ملاقات کرنے والے محکمہ کمرشیل ٹیکسیس کے ملازمین اور ملازمین تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ اظہار خیال کیا اور بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں جی ایس ٹی کی عمل آوری کے پیش نظر محکمہ کمرشیل ٹیکسیس کی از سر نو تشکیل جدید کی وجہ سے ملازمین کے ساتھ کسی بھی نوعیت کی ناانصافی نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT