Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / کمرشیل ٹیکس آفیسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

کمرشیل ٹیکس آفیسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد 26 اپریل (سیاست نیوز) کمپنی کا پتہ بدلنے کیلئے رشوت کا مطالبہ خود ایک عہدیدار کا پتہ تبدیل کرنے کا سبب بن گیا جو اپنے آفس کی کیابن سے جیل کی کوٹھری میں پہونچ گیا۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں کی کارروائی میں کمرشیل محکمہ کا ایک عہدیدار رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ اے سی بی عہدیداروں کے مطابق اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفیسر کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ سرور نگر سرکل مسٹر کے ایم وینو گوپال راؤ کو 20 ہزار رشوت کا مطالبہ کرنے کی صورت میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اس عہدیدار پر الزام ہے کہ اس نے 2 ہزار رشوت قبول بھی کرلی تھی جو رنگے ہاتھوں اے سی بی کے ہاتھ لگا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ایگرو کمیکل کمپنی کے پتہ کو بدلنے کے لئے اس نے رشوت طلب کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT