Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / کمرشیل گاڑیوں کاعرصہ حیات 8سال کردینے کی تجویز

کمرشیل گاڑیوں کاعرصہ حیات 8سال کردینے کی تجویز

گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے قواعد پر نظرِ ثانی
نئی دہلی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) روڈ سیفٹی کیلئے قواعد وضع کرنے کیلئے مرکز کی جانب سے تشکیل کردہ ریاستی وزراء کے ایک گروپ نے یہ نقطہ نظر ظاہر کیا کہ تمام کمرشیل گاڑیوں کو 8سال تک چلانے کے بعد سڑکوں سے ہٹادیا جائے اور مدت کار گذر جانے کے بعد فٹنس سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کردیا جائے۔ وزارتی گروپ نے اپنی عبوری رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ نئی گاڑیوں کیلئے 7سال تک فٹنس سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی جس کے بعد ہر سال میں ایک مرتبہ جبکہ گاڑی کی عمر 8سال نہ ہوجائے فٹنس کی تجدید لازمی ہوگی۔ سنٹرل موٹر وھیکل رولز کے مطابق ٹرانسپورٹ گاڑیوں ٹرکس، بسیس، ٹیکسی، آٹوز، منی بس، ویان اور ٹینکرس کی تاریخ خریداری کے 2سال بعد ہر سال فٹنس سرٹیفکیٹ کی تجدید کروانی پڑتی ہے جس کیلئے کوئی قید نہیں ہے کہ گاڑیاں کتنے سال تک چلائی جاسکتی ہے متعلقہ عہدیدار گاڑیوں کا معائنہ کرکے یہ سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے لیکن مناسب انفراسٹرکچر نہ ہونے سے سرٹیفکیٹ کی اجرائی میں دھاندلیاں کی جارہی ہیں جس کے نتیجہ میں سڑک حادثات اور فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ آندھرا پردیش، بہار، گوا، کرناٹک، مہاراشٹرا، میزورم اور اڈیشہ کے وزرائے ٹرانسپورٹ کی پیش کردہ رپورٹ کو منظور کرلیا گیا۔ راجستھان کے وزیر ٹرانسپورٹ یونس خان کی زیر قیادت وزارتی گروپ نے یہ سفارش پیش کی ہے کہ گاڑیوں کے معائنہ کیلئے تمام ریاستوں میں آٹو میٹیڈ انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سنٹر کا قیام عمل میں لائیں جبکہ ٹکنالوجی اور آلات کے مصارف کی پابجائی کیلئے ٹسٹنگ فیس (Testing Fees) میں اضافہ کیا جائے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 1951-2012 کے دوران 51.73 کروڑ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا رجسٹریشن کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزارتی گروپ نے کمرشیل گاڑیوں کے ڈرائیورس کے ڈرائیونگ لائسنس کی کارآمد مدت 3سال کی بجائے 5سال کردینے کی تجویز پیش کی ہے کیونکہ متواتر تجدید سے بے قاعدگیوں کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔ غیر تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیونگ کیلئے 50 سال عمر تک تجدید کی مدت 10سال متعین کی جائے جبکہ موجودہ لائسنس کی کارآمد مدت 20سال ہے اور 50سال گذڑنے کے بعد ہر پانچ سال میں ایک مرتبہ تجدید کی شرط رکھی جائے۔

TOPPOPULARRECENT