Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / کمزور تھائی شہنشاہ مختصر وقت کیلئے بنکاک ہاسپٹل سے روانہ

کمزور تھائی شہنشاہ مختصر وقت کیلئے بنکاک ہاسپٹل سے روانہ

بنکاک۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے علیل لیکن انتہائی مقبول شہنشاہ بومی بول اتولیا ریج مختصر سے وقت کیلئے آج گذشتہ کئی ماہ میں پہلی بار بنکاک ہاسپٹل سے روانہ ہوگئے اور انہوں نے قصبہ بنکاک کا اچانک دورہ کیا۔ 88 سالہ شہنشاہ جنہیں کئی تھائی عوام تقریباً دیوتا سمجھتے ہیں اور انتہائی منتشر قوم کو جوڑ کر رکھنے والی شخصیت قرار دیتے ہیں۔ بنکاک کے سری راج ہاسپٹل سے اپنے ڈرائیور کے ساتھ چترا لاڈا شاہی بنگلہ پہنچ گئے جو دواخانہ کے قریب ہی واقع ہے۔ فیس بک کے صفحہ پر شہنشاہ کے پرنسپل پرائیویٹ سکریٹری نے شہنشاہ کے دورہ کی اطلاع شائع کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT