Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / کمسن بچوں کو زہریلا حلوہ دینے کا الزام

کمسن بچوں کو زہریلا حلوہ دینے کا الزام

سنت کبیر نگر (اترپردیش) ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) خلیل آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع علاقہ بجوریہ میں 2 بچے مٹھائی کھانے کے بعد علیل ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ 13 اور 9 سال کے یہ بچے کل اپنے پڑوسیوں کے دیئے ہوئے حلوہ کو کھانے کے بعد بیمار ہوگئے ۔ انہیں ضلع ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ تاہم متاثرہ

سنت کبیر نگر (اترپردیش) ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) خلیل آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع علاقہ بجوریہ میں 2 بچے مٹھائی کھانے کے بعد علیل ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ 13 اور 9 سال کے یہ بچے کل اپنے پڑوسیوں کے دیئے ہوئے حلوہ کو کھانے کے بعد بیمار ہوگئے ۔ انہیں ضلع ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ تاہم متاثرہ بچوں کی والدہ رینا نے یہ شکایت کی کہ اس کے شوہر کی موت کے بعد ان کے ایک پڑوسی ہری کانت کی نظریں ان کے مکان اور زمین پر لگی ہوئی ہیں اور ان بچوں کو ماردینے کیلئے ہری کانت نے زہریلا حلوہ بھیجا ہوگا۔ پولیس مشتبہ پڑوسی کو گرفتار کرنے کی کوشش میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT