Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کمسن بچوں کے لیے فری ارلی لرنینگ کیمپ

کمسن بچوں کے لیے فری ارلی لرنینگ کیمپ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( راست ) : ہاوز آف ٹالنٹ ( رجسٹرڈ ) سعید آباد جو گذشتہ کئی سالوں سے اسکول اور کالج کے طلباء وطالبات اور بیروزگار لڑکے اور لڑکیوں کو روزگار سے جوڑنے کے مقصد سے مختلف تعلیمی پروگرام منعقد کرتا رہا ہے ۔ آج کے اس پرآشوب اور تیز ترین دور میں اچھی تعلیم کی ضرورت بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ آج کا دور کمپیوٹر ایٹمی ترقی سائنس اور صنعتی ترقی کا دور ہے ۔ اسی لیے بچوں کو ابتدا سے ہی بنیادی و عصری تعلیم حاصل کرنا آج کے دور کا اہم اور لازمی تقاضہ ہے ۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال کمسن بچوں عمر 3 تا 6 سال کے لیے جو آئندہ تعلیمی سال جون 2017 اسکول میں داخلہ لینے والے ہیں ( فری ارلی لرنینگ کیمپ ) اپریل منعقد ہوگا ۔ اسکول کا پہلا دن بچوں اور والدین کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اس بڑے دن کے لیے اسکول میں داخلہ سے قبل بچہ کی تعلیم کا آغاز ایک یا دو ماہ کے لیے کسی ارلی لرنینگ کیمپ میں داخلہ سے شروع کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے جہاں ان کو ذہنی بالیدگی کے علاوہ مجموعی موثر مہارت کے ساتھ ساتھ فطری تجسس اختراعی سونچ تخلیقی فکر و تخلیقی صلاحیت اور قوت کو پروان چڑھایا جاتا ہے ۔ کھیل کھیل میں سیکھنا بچوں کی پسندیدہ اور فطری دلچسپی اور ذوق و اشتیاق ہے ۔ وہ باتیں جو کھیل کھیل میں سیکھتے اور سمجھتے ہیں ان کے علم کے اضافہ کا باعث بنتی ہیں اس تعلیمی کیمپ کا مقصد کسی بھی اسکول میں داخلہ سے قبل کمسن بچے کا گھر ماں اور باپ سے دوری کا خوف دور کرنا اور اس کے عین ذہنی مزاج کے مطابق تعلیم میں دلچسپی اور ذوق و اشتیاق پیدا کرنا ہے ۔ تاکہ بچہ کسی بھی اسکول کے نئے ماحول میں اپنے آپ کو تعلیمی اور ذہنی طور پر ایڈجسٹ کرسکے اس تعلیمی کیمپ کی بلا معاوضہ ماہر اساتدہ کی زیر نگرانی تعلیم دی جارہی ہے ۔ لرنینگ کیمپ کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا ۔ اوقات تعلیم دوپہر 1 تا 7 ساعت شام مقرر ہے ۔ اس تعلیمی کیمپ میں محدود نشستیں دستیاب ہیں ۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 مارچ مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 65895098 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT