Thursday , April 19 2018
Home / ہندوستان / کمسن بچی کی عصمت ریزی کا الزام، مولوی گرفتار

کمسن بچی کی عصمت ریزی کا الزام، مولوی گرفتار

ناندیڑ ؍ اورنگ آباد 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ناندیڑ میں ایک مدرسہ کے مولوی کو 12 سالہ بچی کی عصمت ریزی اور دوسری لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں تین مقامی سیاسی قائدین کو بھی گرفتار کرلیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ متاثرہ بچی کی والدہ کو پولیس میں شکایت درج نہ کرانے کے لئے زور دے رہے تھے۔ ملزم مولوی کی شناخت صابر فاروقی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اتوارہ پولیس اسٹیشن میں لڑکی کی والدہ کی شکایت پر خلیل پٹیل، نواب پٹیل اور ابریش بگوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ نواب پٹیل کا تعلق این سی پی سٹی یونٹ سے ہے جبکہ بگوان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین مالیگاؤں تعلقہ کا صدر ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ اُس نے 12 سالہ بچی کو فحش ویڈیو دکھاتے ہوئے یہ گھناؤنی حرکت انجام دی۔

TOPPOPULARRECENT