Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / کمسن بھتیجی سے دست درازی پر چچا گرفتار

کمسن بھتیجی سے دست درازی پر چچا گرفتار

حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز)شہر کے نواحی علاقہ الوال میں پیش آئے انسانیت سوز واقعہ میں پولیس نے ایک شخص 25 سالہ سباوت بھاسکر کو گرفتار کرلیا جو اپنے رشتہ دار بھائی کی چار سالہ لڑکی سے دست درازی کررہا تھا بلکہ مبینہ طور پر عصمت ریزی کی کوشش کررہا تھا ۔ الوال انسپکٹر پولیس مسٹر ایس وی ہری کرشنا نے بتایا کہ 25 سالہ سباوت بھاسکر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ سباوت بھاسکر پیشہ سے میستری اور الول ہلز میںواقع جھونپڑ پٹی علاقہ میں رہتا تھا جس کا تعلق محبوب نگر ضلع سے بتایا گیا ہے ۔ بھاسکر کی بیوی شبہ اور اس کی حرکتوں سے تنگ آکر گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔ گذشتہ روز اس نے اپنے رشتہ دار بھائی کی چار سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی مبینہ کوشش کی تاہم لڑکی کی چیخ و پکار سے لڑکی کی والدہ چوکسی ہوگئی اور اس نے پولیس میں شکایت کردی۔

TOPPOPULARRECENT