Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کمسن بیٹی کے ساتھ ماں کی خودکشی

کمسن بیٹی کے ساتھ ماں کی خودکشی

منچریال۔/15 نومبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال میں آج دوپہر کالج روڈ علاقہ میں لتا ریڈی 26سال نے اپنی پانچ سالہ لڑکی کو اپنے گھر میں پھانسی دے دی۔ لڑکی کی موت واقع ہونے کے بعد خود بھی گھر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی محلہ کے عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ منچریال پولیس ایس آئی مسٹر وینو چندر نے پولیس جمعیت کے ساتھ مقام واقعہ پر پہنچتے ہوئے ماں اور بیٹی کی نعشوں کو ضابطہ کی کارروائی کیلئے منچریال سرکاری ایریا ہاسپٹل منتقل کردیا اور کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایس آئی نے کہا کہ قتل اور خودکشی کے واقعہ کی تفصیلات لتا ریڈی کے شوہر کرشنا ریڈی کو حراست میں لیا جائے گا اور کرشنا ریڈی سے پوچھ تاچھ کے بعد اصل وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT