Wednesday , December 19 2018

کمسن سے دست درازی پر کمسن لڑکے گرفتار

حیدرآباد /27 جون ( سیاست نیوز ) ایک کمسن لڑکے اور ایک کمسن لڑکی نے دست درازی کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جن میں ایک ہم جنس پرست بتایا گیا ہے ۔ فلک نما اور عنبرپیٹ پولیس نے علحدہ کارروائیوں میں ان افراد کے خلاف کارروائی انجام دی ۔ فلک نما پولیس کے مطابق ایک 7 سالہ لڑکی کے والدین جو تیگل کنٹہ علاقہ کے ساکن ہیں کی شکایت پر پولیس نے 27 سالہ خلیل خان کو گرفتار کرلیا ۔ خلیل خان پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے 25 جون کو اپنے پڑوس کی 7 سالہ لڑکی کو سیل فون میں عریاں تصاویر اور فلمیں دیکھائیں اور اس لڑکی کے ساتھ نازیباحرکت کی لڑکی نے اس واقعہ سے اپنے والدین کو واقف کروایا اور پولیس سے مسئلہ کو رجوع کیا گیا اور پولیس تحقیقات کے بعد اس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق ایک 11 سالہ طالب علم کے والدین کی شکایت پر 28 سالہ ستی بابو کو گرفتار کرلیا ۔ اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے گیارہ سالہ لڑکے کا جنسی استعمال کرنے کی کوشش کی ۔ اس لڑکے سے دوستی کے بعد اسے اپنی باتوں کے جال میں پھانس لیا اور موسی ندی کے کنارے سنسان علاقہ میں لے جاکر اس کے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کی ۔ پولیس عنبرپیٹ گول ناکہ علاقہ کے ساکن اس کمسن کے والدین کی شکایت پر کارروائی کی اور مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT