Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن طالبہ کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

کمسن طالبہ کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /20 اگست ( سیاست نیوز ) سیف آباد کے علاقہ میں ایک کمسن طالبہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تاہم اس لڑکی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 13 سالہ ارپتا جو چنتل بستی علاقہ کے ساکن گوتم کمار کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی ساتویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ اس لڑکی نے کل اسکول سے واپسی کے بعد اپنے مکان میں کمرہ کا دروازہ بند کرنے کے بعد پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT