Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن طالب علم کی خودکشی

کمسن طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک کمسن طالب علم نے مشتبہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ سید شیزان جو چنتل بستی علاقہ کے ساکن سید فیروز کا بیٹا تھا، کل رات اس طالب علم نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ جس کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
آر ٹی سی بس درخت سے ٹکرا گئی ، 15 زخمی 3 کی حالت تشویشناک
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : پوتھم چیٹی پلی ضلع میدک میں ایک بے قابو آر ٹی سی بس کے سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا جانے کے حادثہ میں کم از کم پندرہ مسافرین زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ یہ اسٹیٹ آر ٹی سی بس پٹن چیرو سے میدک جارہی تھی ۔ اس دوران حادثہ پیش آیا ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ تین شدید زخمیوں کو گاندھی ہاسپٹل حیدرآباد میں شریک کیا گیا جب کہ ماباقی کا کلچارم سرکاری ہاسپٹل میں علاج کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT