کمسن طالب علم کی مشتبہ موت ٹرین کی ٹکر کا شبہ

حیدرآباد /24 جنوری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے رین بازار میں آج ایک کمسن کی مشتبہ موت سے سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 سالہ ایم اے صمدانی شام اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گیا تھا مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق مسجد کمبل پوش یاقوت پورہ کے ساکن ایم اے رشید کا فرزند ایم اے صمدانی ساتھیوں کے ہمراہ شام کے وقت مکان سے نکلا تھا ۔ لڑک

حیدرآباد /24 جنوری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے رین بازار میں آج ایک کمسن کی مشتبہ موت سے سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 سالہ ایم اے صمدانی شام اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گیا تھا مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق مسجد کمبل پوش یاقوت پورہ کے ساکن ایم اے رشید کا فرزند ایم اے صمدانی ساتھیوں کے ہمراہ شام کے وقت مکان سے نکلا تھا ۔ لڑکا 7 ویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ رات 8 بجے ایک لڑکا صمدانی کے مکان پہونچا اور اطلاع دی کہ صمدانی کی نعش پٹریوں کے قریب پڑی ہے ۔ رشتہ داروں نے صمدانی کو دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ وہ ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ہو۔ اسکے سر پر زخم کا نشان ہے ۔

ڈیویژن نائیٹ آفیسر مسٹر نوین کمار ،انسپکٹر مغل پورہ نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں ۔ صمدانی کے رشتہ داروں نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔ مگر افسوس کہ انسپکٹر رین بازار کو رات 8 بجے ہوئے اس واقعہ کا رات ایک بجے تک بھی علم نہ ہوسکا ۔ انسپکٹر رین بازار جی رمیش نے کہا کہ انہیں کمسن کی ہلاکت اور علاقہ کی بے چینی کا کوئی علم نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT