Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن عادی سارق گرفتار

کمسن عادی سارق گرفتار

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ایل بی نگر پولیس نے ایک کمسن عادی سارق کو گرفتار کرلیا جو آر ٹی سی بسوں اور گھروں میں سرقہ انجام دیتا تھا ۔ پولیس نے گذشتہ روز ساگر چوراہے پر مشتبہ حالت میں ایک بیاگ لے کر گھومنے والے اس کمسن کو روکا اور دریافت کیا جس نے اپنی وضاحت میں سرقہ کا اقرار کرلیا ۔ ڈی سی پی ایل بی نگر مسٹر ایم وی راؤ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مسروقہ ضبط شدہ سامان سیل فونس کو میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ اس کمسن سارق نے ایل بی نگر حدود میں 7 سیل فونس اور ونستھلی پورم حدود میں 5 سیل فونس ایک لیاپ ٹاپ اور کمرے کا سرقہ کیا تھا ۔ جب کہ اس کے قبضہ سے ضبط شدہ مزید 28 سیل فونس اور 2 ٹیاب کے متعلق کوئی رپورٹ درج نہیں ہے ۔ تاہم پولیس اس سے متعلق بھی تحقیقات کررہی ہے ۔ آدھی رات کو مکانوں میں داخل ہو کر الیکٹرانک اشیاء بالخصوص سیل فون سرقہ کرنے میں اس کمسن کو کافی مہارت حاصل ہے جو دن کے اوقات بھی سرقہ کیا کرتا تھا ۔ اکثر بھیڑ والی آر ٹی سی بسوں میں سفر کرتے ہوئے سیل فونس کا سرقہ کرتا تھا ۔ پولیس اس کمسن جونیائل سے مسروقہ سامان ضبط کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT