Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن لاوارث نعش ورثہ کے حوالے

کمسن لاوارث نعش ورثہ کے حوالے

والدین کو ڈھونڈ نکالنے میں پولیس کو کامیابی
حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) صنعت نگر پولیس نے 3 ماہ کے لاوارث بچے آکاش کی نعش کو اس کے ورثہ کے حوالے کردیا ہے ۔ جو سمجھا جاتا ہے کہ اس شیرخوار کو ہاسپٹل میں چھوڑکر فرار ہوگئے تھے ۔ یہ انتہائی دلسوز واقعہ میں پولیس نے بالاخر آکاش کے والدین کا پتہ چلالیا اور 3 ماہ کے آکاش کی نعش کو ان کے حوالے کردیا ۔ پولیس ذرائع نے گذشتہ ایک ہفتہ سے آکاش کی نعش مردہ خانے میں محفوظ تھی اور پولیس کو اسکے ورثہ کی تلاش تھی ۔ صنعت نگر پولیس ذرائع کے مطابق اڑیسہ کے متوطن نہال داس کا بیٹا آکاش جس کی عمر 3 ماہ تین تھی 9 مارچ کو نیلوفر ہاسپٹل میں علاج کے دوران یہ شیرخوار فوت ہوگیا تھا ۔ نیہال داس یہاں فتح نگر میں رہتا تھا ۔ 8 مارچ کو یہ شیرخوار جھولے سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔جس کے سر پر گہرے زخم آئے تھے اور اس بچہ کو نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کے والدین نے انتہائی سنگ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شیرخوار کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے انہیں اپنی سخت مشقت کے بعد بالآخر ڈھونڈ نکالا اور ورثہ کے حوالے کردیا ۔ صنعت نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT