Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکا کنویں میں غرقاب ، ٹولی چوکی میں اندوہناک واقعہ

کمسن لڑکا کنویں میں غرقاب ، ٹولی چوکی میں اندوہناک واقعہ

حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) ٹولی چوکی کے علاقہ ویراٹ نگر میں آج اس وقت غم کی لہر دوڑ گئی جب ایک کمسن کی موت کا واقعہ پیش آیا ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 14 سالہ محمد عتیق جو ویراٹ نگر علاقہ کے ساکن محمد تاج الدین کا بیٹا تھا ۔ ایک معروف اسٹوڈیو کے قریب واقع پانی کے کنویں میں مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ عتیق پیشہ سے ترکاری فروش بتایا گیا ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پدمالیہ اسٹوڈیو کے قریب موجود پانی کے کنویں کے قریب گیا تھا ۔ پولیس نے تیراکی کے دوران مشتبہ طور پر غرقابی کا شبہ ظاہر کیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT