Monday , July 16 2018
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکیوں کی دست درازی ، 2 گرفتار

کمسن لڑکیوں کی دست درازی ، 2 گرفتار

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کمسن لڑکیوں سے دست درازی کے دو علحدہ واقعات چادر گھاٹ اور میر پیٹ حدود میں پیش آئے ۔ چادر گھاٹ حدود میں اس واقعہ سے رات دیر گئے سنسنی پیدا ہوگئی ۔ کمسن لڑکی کی چیخ و پکار پر چوکس مقامی عوام نے خاطی کو زبردست پٹائی کردی اور اس بدخماش کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ اسماعیل نے ایک کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی کی مبینہ کوشش کی عوام نے اسماعیل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ برہم عوام رات دیر گئے تک پولیس اسٹیشن پر موجود تھے جو خاطی شخص کو سخت سزا کا مطالبہ کررہے تھے جب کہ میر پیٹ پولیس حدود کے علاقہ لنن نگر میں ایک 2 سالہ لڑکی کے ساتھ اس کے ٹیوشن ٹیچر نے دست درازی کی خوف و دہشت کے عالم میں لڑکی کی بات سن کر ٹیوش ٹیچر گوپی کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ۔ اور اس سلسلہ میں بچوں کے حقوق کی تنظیم بالالہ مکولہ سنگھم نے میر پیٹ پولیس سے مطالبہ کیا کہ گوپی کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT