Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / کمسن لڑکیوں کی شادیاں ‘ صدر قاضی ممبئی کی پولیس تحویل میں توسیع

کمسن لڑکیوں کی شادیاں ‘ صدر قاضی ممبئی کی پولیس تحویل میں توسیع

حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کی کم عمر لڑکیوں کی معمر عربوں سے شادی ریاکٹ کی تحقیقات جاری ہیں اور میٹرو پولیٹن سیشن جج نے صدر قاضی ممبئی اور دو ساتھیوں کی تین دن کی پولیس تحویل میں توسیع کردی ۔ فلک نما پولیس نے فرید احمد خان ( صدر قاضی ممبئی ) ، منور علی ( نائب قاضی ممبئی ) اور ٹراویل ایجنٹ احمد کو چھ دن کی پولیس تحویل کے اختتام پر فرسٹ ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج کے اجلاس پر پیش کیا اور ان کی تین دن پولیس تحویل میں توسیع کی گذارش کی ۔ توسیع کی اجازت کے بعد ساؤتھ زون پولیس ٹیم ایڈیشنل انسپکٹر چھتری ناکہ سید عبدالقادر جیلانی کی نگرانی میں تین ملزمین کے ہمراہ آج رات ممبئی روانہ ہوگئی ۔ دریں اثناء فلک نما پولیس کی تحویل میں توسیع کی درخواست میں بتایا گیا کہ گذشتہ چھ دنوں کی تحویل میں تحقیقاتی عہدیدار ممبئی سے دستاویزات حاصل کرنے میں ناکام رہے چونکہ سرکاری دفاتر کو عام تعطیلات تھے ۔ مزید بتایا گیا کہ ممبئی کے دو قاضیوں کی تمام تفصیلات محکمہ اقلیتی بہبود مہاراشٹرا میں موجود ہے اور وہ وہاں سے ان کے تفصیلات حاصل نہیں کی جاسکی ۔ اے سی پی فلک نما مسٹر محمد تاج الدین احمد نے بتایا کہ صدر قاضی ممبئی فرید احمد خان ریاکٹ کا سرغنہ ہے جو اپنے نائب قاضی منور علی کی مدد سے کم عمر لڑکیوں کی شادیاں معمر شیخوں سے کروا رہا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ شادیاں کروانے فرید احمد بذریعہ ویسٹرن یونین منی ٹرانسفر رقومات حاصل کرتا تھا اور کورئیر کے ذریعہ محکمہ وزارت خارجہ کو فرصی نکاح نامہ اور دیگر دستاویزات روانہ کیا کرتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ٹیم ممبئی شہر میں آن لائین رقومات کی منتقلی اور دیگر دستاویزات حاصل کرنے کیلئے کل ممبئی پہونچے گی ۔ واضح رہے کہ مذکورہ ملزمین کو عمانی باشندوں کی کمر عمر لڑکیوں سے شادی کرانے کے الزام میں ساؤتھ زون پولیس نے گرفتار کیا تھا اور انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ پولیس نے انہیں چھ دن کی پولیس تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔

 

کانچہ ایلیا پر حملہ کی مذمت
نئی دہلی 3 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) سیول سوسائیٹی فورم سہمت نے معروف دلت رائٹر کانچہ ایلیا پر حملہ کی مذمت کی اور کہا کہ دانشوروں کو نشانہ بنانا اور اب معمول بن گیا ہے ۔ صفدر ہاشمی میموریل ٹرسٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسی غنڈہ گردی رکنی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT