Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکی سے دست درازی بہار کا نوجوان گرفتار

کمسن لڑکی سے دست درازی بہار کا نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) کمسن لڑکی سے دست درازی کے الزام میں بہار سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ بھوانی نگر پولیس کے بموجب 24 سالہ صابری ساکن تالاب کٹہ جس کا تعلق بہار سے ہے، اسی علاقہ کی ساکن 5 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر دست درازی کی۔ لڑکی نے والدین کو نوجوان کی اس حرکت سے واقف کروایا۔ نوجوان کے خلاف لڑکی کے والدین نے بھوانی نگر پولیس سے ایک شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں صبابری کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا اور آج پولیس نے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔
گاندھی ہاسپٹل سے شیر خوار کا اغوا
کرنے والی خاتون گرفتار
حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) گاندھی ہاسپٹل سے شیرخوار کا اغواء کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چلکل گوڑہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ نامعلوم خاتون نے احاطہ گاندھی ہاسپٹل میں رات دیر گئے داخل ہوکر شیرخوار کا اغواء کرکے اسے آٹو میں منتقل کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ دواخانہ کے چوکس سیکوریٹی اسٹاف نے اسے شبہ کی بنیاد پر پکڑ لیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران اس نے سیکوریٹی عملہ کو یہ بتایا کہ وہ شیرخوار کا اغوا کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ اس بات کی اطلاع چلکل گوڑہ پولیس کو دی گئی جس کے نتیجہ میں پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ کر خاتون کو حراست میں لے لیا اور شیرخوار کو والدین کے حوالہ کردیا۔ پولیس نے خاتون کی شناخت بتانے سے انکار کیا۔

TOPPOPULARRECENT